Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں: صدر مملکت

پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں: صدر مملکت
فوٹو: آئی ایس پی آر

صدر  مملکت  آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالا چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔

صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔

پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں: صدر مملکت
فوٹو: آئی ایس پی آر

صدر مملکت نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور قوم کے محافظوں پر فخرکا اظہار کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں، وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، وطن کے یہ سپوت غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادرِ وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیواربنے، وطن کےسپوتوں نے دشمن کےناپاک عزائم کو جرأت مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ  رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، مسلح افواج نےپاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :