Time 18 مئی ، 2025
دنیا

ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن کی بات کرتےہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں: ایرانی صدر

ٹرمپ  ایک ہی وقت میں امن کی بات کرتےہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں: ایرانی صدر
فائل فوٹو۔

تہران: ایرانی صدرمسعودپزشکیان کا کہناہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ایک وقت میں امن کی بات کرتےہیں اوردھمکیاں بھی دیتےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہا کہ  امریکاکے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتےہیں اوردھمکیاں بھی دیتےہیں، ہمیں کس بات پر یقین کرنا چاہیے۔

 پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کےغنڈہ گردی کےسامنے نہ جھکنے کہ وجہ سے وہ اسے خطےمیں عدم استحکام کی وجہ قرار دیتےہیں۔

مزید خبریں :