Time 18 مئی ، 2025
پاکستان

آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کیلئے ہیں: صدر ملکت

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔

گوجرانوالہ کنٹونمنٹ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے، اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ایک ملک، ایک قوم اور اسلامی جمہوری ریاست ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :