Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

شدید گرمی کے بعد اسلام آباد،پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش

شدید گرمی کے بعد اسلام آباد،پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش
پشاور،نوشہرہ، چارسدہ اورر دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کےباعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے_فوٹو: فائل

شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 پشاور،نوشہرہ، چارسدہ اورر دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کےباعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

مری میں گرج چمک اور آندھی طوفان کےساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر درخت،سائن بورڈز اور چھتیں گرگئیں جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :