19 مئی ، 2025
واشنگٹن: جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ سیسیلیا کلور نے اپنی یونیورسٹی پرغزہ میں نسل کشی کیلئے مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا جس دوران سیسیلیا کلور کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
طالبہ نے کہا کہ میری فیس کویونیورسٹی انتظامیہ نے غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال کیا، دکھی دل کے ساتھ اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔
طالبہ نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کتنے فلسطینی طلبہ کوپڑھائی سے روک دیا گیا؟ یونیورسٹی انتظامیہ احتساب کیلئے طلبہ کے مطالبے کو بھی نظراندازکررہی ہے۔
دوسری جانب جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا طالبہ کے الزام پر بیان میں سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔