Time 19 مئی ، 2025
دنیا

رومانیہ: صدراتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی امیدوار کامیاب

رومانیہ: صدراتی انتخابات میں  یورپی یونین کے حامی امیدوار کامیاب
صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون (George Simion) کو شکست ہوئی/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین کامیاب ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج  میں لبرل، یورپی یونین حمایت یافتہ امیدوار اور بخارسٹ کے میئر  نکوسرڈین (Nicusor Dan) کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون (George Simion) کو شکست ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمیون نے ابتدا میں انتخابی نتائج مسترد کردیے تھے تاہم بعد میں شکست قبول کر تے ہوئے کامیاب امیدوار نکوسرڈین کو مبارکباد دی۔

مزید خبریں :