Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کردیے

پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کردیے
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد  اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو کو ہٹادیا تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نےجھوٹا بیانیہ پھیلایا، بھارتی فوج نے ویڈیو سےمتعلق وضاحت  یا تردید جاری نہیں کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پرغلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ  بےبنیاد  اور  اشتعال انگیز خبریں خطےکے امن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

مزید خبریں :