19 مئی ، 2025
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد مارےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔
ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
مارے گئے دہشت گردوں میں دہشت گرد گروہ کاسرغنہ صبراللہ اور امجد عرف بچو شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارےگئے دہشت گرد بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ضلع آواران کے علاقےگِشکور میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد یونس ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھارتی ایجنٹوں کی امن و استحکام سبو تاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔