Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بیرسٹرگوہر

پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بیرسٹرگوہر
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔

 بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ  آپس میں بہتری کی طرف جانا چاہیے، عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، آخر وہ کس کیس میں اندر ہیں ؟ انہیں بیل ملنی چاہیے، ہم آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد لائیں گے۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جو دوست عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔

مزید خبریں :