Time 20 مئی ، 2025
دلچسپ و عجیب

کراچی: ڈرائیور مال گاڑی روک کر چائے لینے اتر گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: ڈرائیور مال گاڑی روک کر چائے لینے اتر گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کررہا ہے کہ مال گاڑی کا ڈرائیور بریک لگاکے اترا اور چائے لینے چلا گیا__فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگائی اور ہوٹل سے چائے خریدنے نیچے آگیا۔

ویڈیو میں یہ علاقہ ملیر ہالٹ کا ہے جس کی پٹریوں کے قریب ایک ہوٹل پر بیٹھے شخص نے مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کی جو اب وائرل ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کررہا ہے کہ مال گاڑی کا ڈرائیور بریک لگاکے اترا اور چائے لینے چلا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ڈرائیور  کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ چائے لینے کے بعد وہ واپس انجن میں جاکے بیٹھا اور مال گاڑی کو چلایا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب کی ہے یہ واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوسکی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو کچھ سال پرانی ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے اور متعدد صارفین کے مطابق اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ اگر ڈرائیور چائے لینے اتر گیا۔

جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک کام ہے۔

مزید خبریں :