Time 20 مئی ، 2025
دنیا

سعودی فرمانروا نے فلسطینی حجاج کیلئے بڑا اعلان کردیا

سعودی فرمانروا نے فلسطینی حجاج کیلئے بڑا اعلان کردیا
سعودی وزارت نے بتایا کہ وہ ان مہمانوں کے لیے حج کے تمام انتظامات کی جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے__فوٹو: فائل

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی مرد و خواتین کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس سال حج کے لیے ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، یعنی ایک ہزار فلسطینی حجاج کو شاہ سلمان کے ذاتی خرچ پر حج کروایا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میزبانی خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ وہ ان مہمانوں کے لیے حج کے تمام انتظامات کی جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے تاکہ ان کی عبادات کو آسان اور سہل بنایا جا سکے۔

فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :