20 مئی ، 2025
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دیدیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کے بیان پر آپ کا کیا ردعمل ہے ؟ اس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ وہ کون ہیں ؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتی ، ایسے شخص کی حالت پر رحم کھاتے ہیں۔
خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔