Time 20 مئی ، 2025
دنیا

یو اے ای اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

یو اے ای اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہوگیا۔

 اماراتی وزیرِ مملکت برائے امور دفاع محمد المزروعی اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ  امارات اور امریکا میں فوجی تعاون  کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا۔

معاہدے میں متحدہ عرب امارات کو امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔

 امارات امریکا پارٹنرشپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے، سائبر سکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو بھی فروغ دیا جائےگا۔

اعلامیےکے مطابق معاہدےکا مقصد افواج کی تیاری کو مزید بہتر بنانا، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور جدت پر مبنی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

مزید خبریں :