Time 21 مئی ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب بڑھ گئی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب بڑھ گئی
حصص بازار میں آج 66 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے 26 ارب 62 کروڑ روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 42 ہزار 106 رہی تاہم 100 انڈیکس 960 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 931 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 66 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے 26 ارب 62 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ یہ رواں ہفتے کا بلند ترین یومیہ کاروبار ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 454 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :