Time 22 مئی ، 2025
دنیا

'جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں'، فلسطینی بچی کی درد بھری التجا

جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں، فلسطینی بچی کی درد بھری التجا
فوٹو: الجزیرہ اسکرین گریب

غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت کی شکار فلسطینی بچی نے درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بے گھر فلسطینی بچی نے اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے، جب اس کے والد ایک بمباری کے بعد لاپتہ ہو گئے اور اس کا خاندان ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فلسطینی بچی نے روتے ہوئے اپیل کی  جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں،ہم واقعی تھک چکے ہیں۔

بچی  نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم پر رحم کریں، ہمارا درد محسوس کریں، ہماری تکلیف کو سمجھیں، ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟

فلسطینی بچی نے عالمی رہنماؤں کو کہا کہ دیکھیے، سنیں، ہمارے بچے، ہمارے لوگ کس حال میں ہیں۔

اس سے قبل غزہ کے اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کے نہ تو علاج کیلئے اداویات ہیں اور نہ کچھ کھانے کیلئے موجود ہے، ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :