22 مئی ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر 1 میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔
لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، عرفان خان نے 16 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 65، فخر زمان نے 47 رنز کی اننگز کھیلیں، کوشال پریرا نے 30 اور راجا پاکسا نے 23 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کل ایلیمنیٹر ٹومیں مدمقابل آئیں گی۔