Time 22 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اقدامات اٹھائے، چین مدد فراہم کرےگا: چینی قونصل جنرل

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اقدامات اٹھائے، چین مدد فراہم کرےگا: چینی قونصل جنرل
فوٹو: فائل

کراچی: چینی قونصل جنرل نےکہا ہےکہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھائے، چین دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مدد بھی فراہم کرےگا۔

بلوچستان اکنامک فورم کو 33 اور سی پیک کو 12 سال مکمل ہونے پر کراچی میں چینی قونصل خانے میں تقریب منعقدکی گئی۔

میڈیا سےگفتگو میں چینی قونصل جنرل یوندونگ یانگ نےگزشتہ روز خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دہشت گرد حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھائے، چین دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مدد بھی فراہم کرےگا۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت پاکستان دہشت گردی کےخلاف ٹھوس اقدامات کرےگی اور ان کانیٹ ورک ختم کرےگی، ہم پاکستان کی دہشت گردوں کےخلاف لڑائی میں حمایت کرتےہیں۔

مزید خبریں :