23 مئی ، 2025
میانوالی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 6 فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ مارےگئے دہشتگردوں سے رائفلیں ،3 دستی بم ،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔