23 مئی ، 2025
نیو جرسی میں معروف پاپ گلوکارہ شکیرا کے کانسرٹ کے باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
نیوجرسی کے محکمہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے شکیرا کے کانسرٹ میں خسرہ سے متاثر شخص شریک ہوا جس کے باعث کانسرٹ میں شریک دوسرے افراد بھی خسرہ وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔
امریکی محکمہ صحت کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی یا جنہیں پہلے خسرہ نہیں ہوا،انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک ظاہر ہوسکتی ہیں۔