23 مئی ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔
لاہور قلندرز کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے بالترتیب 50 اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کوشل پریرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قلندرز کے ٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
203 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں۔ 33 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سلمان علی آغاز نے 33 اور کپتان شاداب خان نے 26 رنز بنائے لیکن ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 107رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی قلندرز نے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔