24 مئی ، 2025
اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو ہوئی۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کے لیے کام کررہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹرلائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے، نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے یہ کونسل بنائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹوکونسل کی پیش رفت پراہم اپڈیٹس شیئرکیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفداور بائنانس کے بانی کے دورے اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مقصد نوجوانوں کوبلاک چین،کرپٹوکرنسی اورمصنوعی ذہانت کےذریعے بااختیار بنانا تھا۔
ادھر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا پہلی دفعہ ہے کہ ہم دنیا کے پیچھے نہیں کھڑے، ہم اپنا راستہ خود طے کر رہے ہیں، دنیا کی بڑی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں، ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔