Time 24 مئی ، 2025
دنیا

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال
ڈرون کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے/ فائل فوٹو

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جانے لگا۔

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کی مدد سے  مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جارہی ہے جب کہ ڈرون کی مدد سے  روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے۔

پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے کسی کے پاس بھی حج پرمٹ نہیں تھے۔

مزید خبریں :