Time 24 مئی ، 2025
دنیا

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم ، آئندہ ملاقات پر اتفاق

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم ، آئندہ ملاقات پر اتفاق
امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے: حکام/ فوٹو اے پی

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوگیا۔

 امریکی حکام کے مطابق دونوں فریقین  کی جانب سے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیئم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے، امریکا اور مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے آ رہے ہیں جب کہ ایران مسلسل یہ دعویٰ کرتا آیا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

مزید خبریں :