Time 24 مئی ، 2025
پاکستان

پنجاب اور کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ فیصل آباد، لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :