Time 26 مئی ، 2025
پاکستان

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی
کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا__فوٹو: فائل

 کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔

مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواں ہیں۔

مزید خبریں :