Geo News
Geo News

کھیل

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں/فوٹوفائل

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6  سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا  ہے جب کہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔