Time 29 مئی ، 2025
جرائم

راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔

پولیس نے بتایا کہ  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار  شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ، آپریشن کے دوران 2  پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کے مطابق دہشت گردوں نے حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ لے رکھی تھی، اطلاع تھی کہ ملزمان آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :