Time 29 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

زبان سے متعلق بات کرنے پر کمل ہاسن کو مہنگا پڑ گیا

زبان سے متعلق بات کرنے پر کمل ہاسن کو مہنگا پڑ گیا
اداکار کمل ہاسن نے کنڑا زبان سے متعلق کہا کہ یہ زبان تمل زبان سے نکلی ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار کمل ہاسن کو کنڑا زبان کو تمل زبان منسلک کرنا مہنگا پڑگیا۔

اداکار کمل ہاسن نے کنڑا زبان سے متعلق کہا کہ یہ زبان تمل زبان سے نکلی ہے۔

اداکار کے اس بیان نے  کنڑا زبان بولنے والوں کو اشتعال دلادیا اور اداکار کے بیان پر کنڑ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے کمل ہاسن کی 5 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا اور  اداکار کے معافی مانگنے تک کرناٹک کے سنیما گھروں میں ان کی فلم نہ لگنے دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

مزید خبریں :