Time 29 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا
ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کےبریک فیل ہوگئے تھے جب کہ حادثے میں ڈمپر ڈرائیور اورکلینر زخمی ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتارڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ڈیفنس موڑ کے قریب ایک بنگلے میں جاگھسا جس سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم بروقت کارروائی سے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کےبریک فیل ہوگئے تھے جب کہ حادثے میں ڈمپر ڈرائیور اورکلینر زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :