29 مئی ، 2025
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اسرائیل کے 1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کے 58 سال مکمل ہونے پر ایک متنازع ویڈیو جاری کر دی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جاری ویڈیو میں وہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کھودی گئی متنازع سرنگ میں چلتے نظر آرہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اشتعال انگیز بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت قرار دیا اور دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی اسے تسلیم کریں، اپنے سفارتخانے یہاں منتقل کریں۔
خیال رہے کہ سلوان کے علاقے سے مسجد اقصیٰ کے نیچے تک جاتی یہ سرنگ برسوں سے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کی علامت بنی ہوئی ہے۔