29 مئی ، 2025
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق حکومت نے پچھلے سال کے مقابلے میں 36 اعشاریہ 7 فیصد زائد ٹیکس وصول کرلیے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ گیا۔گندم کی پیداوار کا تخمینہ 28.98 ملین ٹن لگایا گیا۔ آٹوموبائل شعبے میں 95.8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں ماہانہ 4.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 22 میں سے 12 صنعتی شعبوں نے مثبت کارکردگی دکھائی،کُل محصولات میں 36.7 فیصد اضافہ ہوا، مالی خسارہ کم ہو کر 2.6 فیصد ہوگیا۔
آئی ٹی برآمدات میں 21.1 فیصد رہی،گرین سکوک کا اجراء ہوا جو ماحولیاتی ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ بینظیر انکم کے تحت 409.4 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔
جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9 فیصد اضافے سے 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں، برآمدات میں10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا،درآمدات 11.8فیصد بڑھیں اور برآمدات 27 ارب27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ردرآمدات48 ارب62 کروڑ ڈالرز رہیں۔