Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلرکی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داؤد کے نام سےہوئی/ فائل فوٹو

کراچی میں ٹریلر سے ہونے والے دو مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق موٹروے ایم 9 پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر  2 میں ٹریلرکی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داؤد کے نام سےہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریلرکو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

مزید خبریں :