Time 30 مئی ، 2025
دنیا

فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا عندیہ

فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا عندیہ
غزہ کی صورتحال بہتر ہونے تک اسرائیل سے متعلق مؤقف سخت کرنا ہو گا: ایمانویل میکرون۔ فوٹو فائل

جکارتا: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانس کی خارجہ پالیسی میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہے۔

جکارتا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا جب تک کہ غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے، اسرائیل سے متعلق مؤقف کو سخت کرنا ہو گا۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فورسز  غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

مزید خبریں :