Time 30 مئی ، 2025
جرائم

نند کا رشتہ اپنے بھائی سے کرانے سے انکار پر سسرال والوں نے بہو کو قتل کردیا

نند کا رشتہ اپنے بھائی سے کرانے سے انکار پر سسرال والوں نے بہو کو قتل کردیا
خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

شکرگڑھ کے علاقے پنڈی بوڑی میں سسرال والوں کےمبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو اینٹیں مارکرقتل کیاگیا ہے، خاتون کے سسرال والے اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سےکرانا چاہتے تھے اور  رشتے سے انکارپربیٹی کو قتل کیاگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :