30 مئی ، 2025
مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیابند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی تھا( اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو اگر فوری طبی کارروائی نہ دی جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے)۔
تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کو ان کی بینائی واپس مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
مزید برآں بینائی واپس ملنے کے بعد مصری خاتون ایک بار پھر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوچکی ہیں۔