Time 30 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

میکسکیو میں منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

میکسکیو میں منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا
 اغوا اور قتل کے شبے میں بدنام زمانہ گلف کارٹیل کے 9 مبینہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں، میکسیکو حکام/ فوٹؤ: انٹرنیشنل میڈیا  

 میکسیکو میں ایک منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر قتل کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچوں موسیقاروں کو گزشتہ اتوار امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں ایک کانسرٹ کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ لاپتا ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق  میکسیکو کی ریاست تامولیپاس کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قتل ہونے والے موسیقاروں کو 25 مئی کو سفر کے دوران اغوا کیا گیا اور ان کے  رشتہ داروں نے تاوان کے مطالبات موصول ہونے کی اطلاع دی تھی۔

 اٹارنی جنرل ارونگ بیریوس موجیکا کے مطابق موسیقاروں کے اغوا اور قتل کے شبے میں بدنام زمانہ گلف کارٹیل کے 9 مبینہ ارکان کو  گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے موسیقاروں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور وہ مقامی سطح پر کنسرٹس اور پارٹیز میں پرفارم کرتے  تھے۔ 

مزید خبریں :