Time 30 مئی ، 2025
کھیل

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان نےسیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 57 رنز سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنر صائم ایوب 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے دوسری وکٹ پر 54 گیندوں پر 103 رنز کی شراکت بنائی۔

محمد  حارث نے 25 گیندوں پر 41 اور صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 74 رنز بنائے، دونوں نے مجموعی طور پر 8 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

آغا سلمان 19 اور شاداب خان 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز دوسرے میچ میں بھی 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلے اور 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آخری گیند پر فہیم اشرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے حسن محمود اور تنظیم حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ آغاز کیا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

تنزید حسن 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجس کے بعد 77 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، لیٹ آرڈرز میں تنظیم حسن نے50  اور مہدی حسن مراز نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، یوں بنگلادیشی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس ے 57 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 4 سال بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔

مزید خبریں :