Time 30 مئی ، 2025
کاروبار

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی
کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، وفاقی وزیر ریلوے— فوٹو:فائل

پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا اور دیگر ذرائع سے 13 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے روشن امکانات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی، پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔

مزید خبریں :