Time 31 مئی ، 2025
کاروبار

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

 اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقررکی گئی ہے۔

مزید خبریں :