Time 01 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں کینیڈا فلم فیسٹیول کا انعقاد، 8 فلموں کی نمائش کی گئی

لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں کینیڈا فلم فیسٹیول کا انعقاد، 8 فلموں کی نمائش کی گئی
شائقین کی جانب سے ماں بیٹی کے مضبوط رشتے پر مبنی پاکستانی فلم کو بہت سراہا گیا

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کینیڈا فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق 8 فلموں کی نمائش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم فیسٹول کا انعقاد کینیڈا ہائی کمیشن اور الحمرا آرٹس کونسل کے اشتراک سے کیا گیا جبکہ فیسٹول میں سوشل میڈیا کے استعمال، اسپیشل بچوں میں پائے جانے والے ہنر اور قدرتی ماحول کو بچانے کے اقدامات جیسے موضوعات پر مبنی فلمیں دکھائی گئیں۔

فلم فیسٹیول میں شائقین کی جانب سے ماں بیٹی کے مضبوط رشتے پر مبنی پاکستانی فلم کو بہت سراہا گیا۔

شائقین فلم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فلم فیسٹول معلوماتی ہوتے ہیں، فلموں کی نمائش نہ صرف انٹرٹینمینٹ کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ زندگی سے متعلق مختلف کہانیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ 

فیسٹیول کا مقصد کینیڈین فلم اور سینما کے ذریعے ثقافتی تبادلہ و باہمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ 

مزید خبریں :