Time 01 جون ، 2025
دنیا

روس میں پُل ٹرین پر گرنے سے ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

روس میں  پُل ٹرین پر گرنے سے ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ماسکو ٹرانسپورٹ آفس 

کراچی: روس کے علاقے بریانسک Bryansk میں پُل ٹرین پر جاگرا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

ماسکو ریلویز کے مطابق واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا جس میں مسافرٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی، ٹرین کلیموف (Klimov) سے ماسکو جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  بریانسک (Bryansk) میں پیش آئے حادثے میں اب تک  ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیاجس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :