Time 01 جون ، 2025
پاکستان

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا
حلقے میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان مقابلہ متوقع ہے/ فائل فوٹو 

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حلقے میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز  کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ 

پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔ 

مزید خبریں :