Time 01 جون ، 2025
جرائم

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق حارث کے قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق حارث کے قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
گرفتار ملزم نے بتایا کہ حارث اسکا بچپن کا دوست ہے پستول غلطی سے چل گئی،گرفتار ملزم کے 4 دوست پہلے سے گرفتار ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حارث کے قتل کے مرکزی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق حسین آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حارث کے قتل کے مرکزی ملزم دلاور نے خود کو عزیزآباد پولیس کے حوالے کردیا۔

گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں دلاور نے کہا وہ اور مقتول حارث بچپن کے دوست ہیں، واقعہ غلطی سے پیش آیا، اسے علم نہیں تھا کہ پستول لوڈ ہے اور چل جائے گا، میں خود حارث کو اسپتال لیکر گیا اور نام بھی اپنا ہی لکھوایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے 4ساتھی پہلے سے گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان نے پولیس کو گمراہ کیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

مزید خبریں :