Time 01 جون ، 2025
پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟
گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو 

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ملک کے مختلف حصے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کس شہر کا رہا؟

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نواب شاہ، لاڑکانہ اور تربت میں 47، سکھر میں 45، بہاولپور میں 43، ملتان میں40، لاہور اور ڈیرا اسماعیل خان میں 39، کراچی میں37، پشاور میں33، کوئٹہ میں 31، اسلام آباد میں 30، مظفر آبا میں 29 اور گلگت میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :