Time 01 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا
فوٹو رائٹرز

تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر  سجا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد کیے گئے مقابلہ حسن میں 108 حسیناؤں نے اپنے حسن اور ذہانت سے سب کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔

اس مقابلے میں ایتھوپیا کی Hasset Dereje Admassu پہلی رنر اپ رہیں۔

مزید خبریں :