01 جون ، 2025
ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس ٹیمیں پہنچیں تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، خوارج بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے۔
ترجمان نے بتایاکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔
ترجما کا کجہنا تھاکہ پولیس نے ہلاک دہشت گروں کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
ترجمان کے مطابق مفرور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ سوئپ آپریشن شروع کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈی جی خان میں کامیاب کارروائی پرپولیس افسران اور اہلکاروں کی پذیرائی کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے فتنۃ الخوارج کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےلازوال قربانیاں دیں۔