01 جون ، 2025
بھارتی ریاست آسام میں پاکستان سے ہمدردی رکھنےکے الزام میں 81 افرادگرفتار کرلیے گئے۔
وزیراعلیٰ آسام ہمانتا بسوا کے مطابق پاکستان سے ہمدردی کرنے والے 81 قوم مخالف اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا کا کہنا تھا کہ ہم مستقل سوشل میڈیا پر قوم مخالف پوسٹوں کا جائزہ لے کر کارروائی کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا پرچم پوسٹ کیا تھا۔