02 جون ، 2025
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا 23 ماہ کا بچہ پولیس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال میں ملک بھر میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔