02 جون ، 2025
تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان روئنگ ٹیم نے 10گولڈ میڈلز سمیت 14 تمغے جیتے۔
اسد علی نے5 گولڈ میڈلز سینے پر سجائے، مقبول علی اور علی خان نے 2 ، 2 طلائی تمغے جیتے جب کہ عبدالجبار نے ایک گولڈمیڈل حاصل کیا۔