02 جون ، 2025
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے، آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی ، ون ڈے کیریئر اتارچڑھاؤ سے بھرپور رہا۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔